Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں زائرین کو ابتدائی طبی امداد کے لیے 500 رضا کار

رضاکار نوجوان طبی امدادی سکیم کا حصہ ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران مسجد الحرام میں 500 رضاکار فرسٹ میڈیکل ایڈ فراہم کریں گے۔
زائرین کا بلڈ پریشر، ذیابیطس، تنفس اور انتہائی تھکاوٹ جیسے صحت عارضے لاحق ہونے پر ہسپتال لے جانے سے قبل ابتدائی طبی امداد مہیا کریں گے۔ 

رضا کار ہسپتال لے جانے سے قبل ابتدائی طبی امداد مہیا کریں گے۔(فوٹو العربیہ)

مکہ مکرمہ میں ہلال احمر نے بیان میں کہا کہ رضاکار نوجوان طبی امدادی سکیم کا حصہ ہیں۔ سعودی رضاکار عمرہ اور نماز کے لیے حرم مکی آنے والوں کو انسانیت نواز خدمات فراہم کرنے لگے ہیں۔ انہیں تمام آلات اور ادویہ فراہم کردی گئی ہیں۔ 
ہلال احمر نے بتایا کہ مسجد الحرام میں ہلال احمر کے سائبان تلے اب تک 500 رضاکاروں نے اندراج کرالیا ہے۔ ان کا تعلق جدہ اور مکہ مکرمہ سے ہے۔
ہلال احمر نے بتایا کہ وہ ایسے تمام نوجوان سے استفادہ کریں گے جو زائرین کی خدمت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

شیئر: