Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال الاحمر کو رمضان کے پہلے عشرے میں 24 ہزار امدادی کالز

مکہ مکرمہ ریجن میں ہلال الاحمر کے 98 سینٹر موجود ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی ہلال الاحمر کو رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 24 ہزار 633 امدادی کالز موصول ہوئی ہیں۔ موصول ہونے والی امدادی کالز میں ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے اور بیماری کے حوالے سے مدد طلب کی گئی تھی۔ 
ویب نیوز ’سبق ‘ نے ریجنل ہلال الاحمر کے حوالے سے کہا ہے کہ سب سے زیادہ امدادی کالز بیماروں کے حوالے سے رہیں جن کی تعداد 3 ہزار 785 تھی جبکہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے پر موصول ہونے والےامدادی کالز 2 ہزار 159 اور سانس کے مریضوں کے بارے میں 568، آگ لگنے کے حوالے سے 631 جبکہ بے ہوشی کے لیے موصول ہونے والی امدادی کالز کی تعداد 528 تھی۔ 

سب سے زیادہ امدادی کالز بیماروں کے حوالے سے رہیں(فوٹو سبق)

مکہ مکرمہ ریجن میں ہلال الاحمر کے 98 سینٹر موجود ہیں جہاں 24 گھنٹے کے بنیاد پر امدادی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ امدادی یونٹ کو جدید ترین مشنری اور طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں جبکہ وہاں متعین اہلکاراعلی تربیت یافتہ ہیں۔ 
ہلال الاحمر سے طبی امداد کے حوالے سے ٹول فری نمبر997 پررابطہ کیاجاسکتا ہے جبکہ موبائل ایپ بھی اس مقصد کے لیے موجود ہے جو’اسعفنی‘ کے عنوان سے اسمارٹ فونز پر دستیاب ہے۔ 

شیئر: