Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران ہلال احمر کو 1200 امدادی کالیں موصول

’584 کیسز کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 680 کیسز کو موقع پر امداد دی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض ریجن میں ہلال احمر نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے شروع ہونے والے بارش کے موسم سے لے کر آج تک اسے 1200 امدادی کالیں موصول ہوئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان یاسر الجلاجل نے کہا ہے کہ ’ہلال احمر کے آپریشن روم کو گزشتہ 72 گھنٹوں میں موصول ہونے والی امدادی کالوں میں سے 208 کا تعلق سانس کے مریضوں سے ہے‘۔
’بارش کے دوران ٹریفک حادثات سے متعلق کالوں کی تعداد 202 تھی جبکہ گاڑی الٹنے کی کالوں کی تعداد 36 رہی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’موصول ہونے والی کالوں میں سے 584 کیسز کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 680 کیسز کو موقع پر امداد دی گئی ہے‘۔
’اس عرصے کے دوران 30 کیسز میں وفات ہوئی ہے جنہیں قریبی ہسپتالوں کے سرد خانوں میں منتقل کیا گیا ہے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’ریاض ریجن میں ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الخریصی نے بارش کے باعث خصوصی تیاریوں کی ہدایت کی تھی‘۔
’ہلال احمر نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث ہنگامی بنیادی پر منصوبہ تیار کر رکھا تھا جس پر پوری طرح سے عمل کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: