Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ شہر میں الظفیر کی تاریخی مسجد

یہ مسجد اب سے 1400 برس قبل تعمیر کی گئی تھی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں باحہ  شہر میں الظفیر تاریخی مسجد توسیع اور تجدید کے بعد نمازیوں کے  لیے بحال کردی گئی ہے۔ الظفیر کی مسجد کا مینارہ 21 میٹر اونچا ہے۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پروگرام کے تحت اصلاح و مرمت عمل میں آئی ہے۔ ولی عہد سعودی عرب کے دس علاقوں میں تیس تاریخی مساجد کی تجدید و توسیع کراچکے ہیں۔ 

مسجد اس قریے سے منسوب ہے جہاں تعمیر کی گئی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الظفیر تاریخی مسجد قریے کی قدیم ترین ہے۔  یہ 245 مربع میٹر کے پلاٹ پر بنی ہوئی ہے۔ اس میں 88 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ دیواریں پتھر اور چھت کنکریٹ کی ہے اور گول ستونوں پر بنی ہوئی ہے۔ اس کا بیرونی صحن 92 مربع میٹر کے لگ بھگ ہے۔ 
مسجد اس قریے سے منسوب ہے جہاں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ باحہ شہر کے شمال مشرق میں وادی قوب کے ایک ٹیلے پر بنی ہوئی ہے۔

مسجد وادی قوب کے ایک ٹیلے پر بنی ہوئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

الظفیر قصبے کے ایک باشندے سعید الغامدی نے بتایا کہ یہ مسجد اب سے 1400 برس قبل تعمیر کی گئی تھی۔  تجدید اور توسیع کے بعد اب اس میں پانچوں نمازیں ادا کی جانے لگی ہیں۔
اس مسجد میں نئی نسل یہاں آکر نہ صرف یہ کہ عبادت کررہی ہے بلکہ اس مسجد سے منسوب آباؤ اجداد کی یادیں بھی تازہ کررہی ہے۔ یہاں نئی نسل کے بزرگ پانچوں نمازیں ادا کیا کرتے ہیں جبکہ قرآن کریم، احادیث مبارکہ، قرات اور کتابت بھی سیکھا کرتے تھے۔

شیئر: