Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات علاقوں میں 19 مساجد عارضی طور پر بند

76 روز کے دوران 810 مساجد بند کی جاچکی ہیں (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے سنیچر کو مملکت کے سات علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر 19 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ اب تک 76 روز کے دوران 810 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔
بند کی جانے والی مساجد میں سے 764 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کردیا گیا  جبکہ باقی مساجد میں سینیٹائزنگ کا عمل جاری ہے۔ 
 وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جن سات علاقوں کی 19 مساجد کو بند کیا گیا ان میں سے پانچ مساجد ریاض ریجن میں ، پانچ قیصم ریجن ، تین مکہ مکرمہ ، دو عسیر ریجن ، دو شمالی حدود ، اور ایک ایک مسجد مشرقی اور الباحہ ریجن میں ہے۔ 
واضح رہے وزارت اسلامی امور نے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی کورونا کیسز کی تصدیق ہونے پر اس کے بارے میں فوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبہ کو مطلع کیا جائے تاکہ مسجد کو سینیٹائز کرنے کےلیے احکامات جاری کیے جاسکے۔ 
خیال رہے کہ نماز باجماعت کےلیے آنے والے مقررہ ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں جن میں ہرآنے والا شخص اپنی جائے نماز ہمراہ لانے کا پابند ہے جبکہ ماسک کے بغیر کسی کومسجد میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔   

 

شیئر: