Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمازی کورونا میں مبتلا، مزید 25 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 73 روز کے دوران 725 مساجد بند کی گئی ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے آٹھ علاقوں میں 25 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر 25 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔ 
 وزارت اسلامی امور نے  بیان میں کہا ہے کہ’ گزشتہ 73 روز کے دوران 725 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ان میں سے 677 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر دوبارہ کھول دیا گیا۔‘
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق’ قصیم میں چھ، مکہ مکرمہ میں پانچ، ریاض، الباحہ اور تبوک میں تین، تین، عسیر اور شمالی حدود ریجن میں دوِ، دو جبکہ الشرقیہ میں ایک مسجد بند کی گئی ہے۔‘
وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ ’بند کی جانے والی 33 مساجد کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔‘

 

شیئر: