Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مقامات پر کورونا پھیلانے کا سبب بننے پر 'سخت سزا'

عوام میں کورونا وائرس پھیلانے والوں کو جیل قید اور جرمانہ دینا ہوگا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے تنبیہ جاری کی ہے کہ جو لوگ جان بوجھ کر کووڈ-19 پھیلا کر عوام کی صحت خطرے میں ڈال رہے ہیں انہیں 'سخت سزا' دی جائے گی، ان پر جرمانہ عائد ہوگا اور انہیں جیل میں بھی وقت گزارنا ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق حکومتی ایجنسی نے جمعے کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس پھیلانے کا جرم کرنے والے افراد کو پانچ سال جیل قید ہوگی اور انہیں پانچ لاکھ ریال (یا دو لاکھ 66 ہزار ڈالر) جرمانے کے طور پر جمع کروانا ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے والے تارکن وطن کو ملک سے نکال دیا جائے گا اور انہیں کبھی مملکت واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اگر خلاف ورزی کو دہرایا گیا تو سزا دگنی کر دی جائے گی۔
یہ انتباہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عوام کے نامناسب رویوں کے باعث حکامِ صحت کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
نامناسب رویوں میں عوامی مقامات پر ہجوم میں جمع ہونا، مجوزہ تعداد کی حد پار کرنا، سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنا، ماسک نہ پہننا اور ہاتھوں کو نہ دھونا شامل ہے۔
سعودی عرب میں مسلسل پانچویں دن کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ رہی۔
مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد چار لاکھ 11 ہزار 263 ہو چکی ہے۔
ریاض ریجن میں کورونا وائرس کے 447 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ تعداد رہی جبکہ مکہ میں 236 اور مشرقی صوبے میں 164 نئے کیسز سامنے آئے۔
مملکت کے باقی ہر حصے میں 50 سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔ باہا اور جوف میں 10 کیسز سامنے آئے۔
مملکت میں کیسز کی بڑھتی تعداد پے بیش نظر ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ رہی ہے۔
سعودی عرب میں اب نو ہزار 874 کیسز ہیں سج میں سے ایک ہزار 224 کی حالت تشوین ناک ہے۔

شیئر: