Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ شوگر کے مریضوں کے لیے خاص کھجور کے دعوے درست نہیں‘

تمام کھجوروں میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ’ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص کھجور کے بے ضرر ہونے کے دعوے غلط ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے بیان میں کہا کہ’ شوگر کے مریضوں کے لیے کسی خاص قسم کی کھجور کے موزوں ہونے کا کوئی سائینٹفک ثبوت ریکارڈ پر نہیں آیا‘۔
اب تک جتنی ریسرچ ہوئی ہے ان سب سے یہی بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ تمام کھجوروں میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ ’ بعض کھجوروں میں مٹھاس کم اور بعض میں زیادہ  ہوتی ہے لیکن ایسی کوئی کھجور ریکارڈ پر نہیں آئی جس کے بارے میں یہ کہا جاسکے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں ہے‘۔
بیان میں ایس ایف ڈی اے نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا کہ’ کھجوریں زیادہ استعمال نہ کریں اور اس حوالے سے لاپروائی نہ برتی جائے۔ بہتر ہوگا کہ روزانہ کتنی کھجوریں استعمال کریں اس حوالے سے معالجین سے  رائے لی جائے‘۔

شیئر: