Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوروں کی برآمدات میں اضافہ

کھجوروں کی برآمدات میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔(فوٹو اایس پی اے)
سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سال رواں 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 506 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی تھیں جبکہ اس سال  549 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا کہ 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس سال  549 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

2019 کے مقابلے میں  ایک لاکھ 21 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی گئیں۔ 2019 کی پہلی ششماہی میں ایک لاکھ  11 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی گئی تھیں۔
محکمہ شماریات نے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت اور کھجوروں کے قومی مرکز کی سپیشل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔  
یاد رہے کہ سعودی عرب میں  31 ملین سے زیادہ کھجوروں کے درخت ہیں۔ ان کی بدولت سعودی عرب 15لاکھ 39 ہزار 755 ٹن کھجوریں پیدا کررہا ہے۔ یہ دنیا بھر میں کھجوروں کی کل پیداوار کا 17 فیصد ہے۔ سعودی عرب کھجوروں کی پیداوار کے حوالے سے پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 

شیئر: