Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے پہلے عشرے میں 1.5 ملین افراد نے نماز اور عمرہ ادا کیا

 کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عمرہ کرایا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران پندرہ لاکھ افراد نے مسجد الحرام میں نماز اور عمرہ ادا کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ  میں قافلہ بندی ادارے کے ڈائریکٹر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ پندرہ لاکھ افراد کو نماز اور عمرے کی ادائیگی کا اہتمام  کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کرائے گئے۔

سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کااہتمام کرایا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

زائرین کو ضروری سہو لتیں مہیا کی گئیں جبکہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کااہتمام کرایا گیا۔ 
اسامہ الحجیلی کا کنہا تھا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ  رمضان کے دوران عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہے۔

زائرین کی آمد ورفت کو منظم کیا جارہا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

مطاف کا صحن عمرہ زائرین کے لیے مختص ہے۔ یہاں زائرین کی آمد ورفت کو منظم کیا جارہا ہے۔ بوڑھوں اور معذوروں کے لیے نئے ٹریک بنائے گئے ہیں۔
انہوں عمرہ زائرین سے اپیل کی کہ وہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کردہ اجازت نامے میں تاریخ ہی نہیں وقت کی بھی پابندی کریں۔ حرم مکی آتے ہوئے ماسک استعمال کریں اور سماجی فاصلے  کی پابندی میں لاپروائی نہ برتی جائے۔

شیئر: