Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں نمازیوں کی صف بندی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

احتیاطی تدابیر کے ساتھ صف بندی پر پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں رمضان کے  دوران مسجد الحرام  میں باجماعت نماز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ خانہ کعبہ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نمازیوں کی صف بندی پر پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مغرب کی نماز کے وقت لی گئی تصویر خانہ کعبہ کے اطراف نمازیوں کی صفوں کے جمالیاتی منظر اور نظم و ضبط کی ترجمانی کررہی ہے۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ  خانہ کعبہ کے طواف کے لیے مطاف میں آنے جانے کےعمل کو آسان بنائے ہوئے ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کا عمدہ انتظام کیا گیا ہے۔ اس کا حسن یہ ہے کہ نماز اور عمرے کے لیے آنے  جانے والوں کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا نہیں ہوتا۔
طواف کے لیے خانہ کعبہ جانے اور وہاں سے نکلنے اسی طریقے سے نماز کے لیے مخصوص مقامات پر جانے اور وہاں سے نکلنے کے راستے اور ٹریک الگ بنائے گئے ہیں۔
عمرہ اور حج سیکیورٹی فورس کے اہلکار اور سیکیورٹی گارڈز زائرین کی آمد ورفت، طواف، سعی اور نماز کی کارروائی  کو نہایت منظم اور خوبصورت بنائے ہوئے ہیں۔ 
مطاف کا صحن بار بار سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ تربیت یافتہ خدام پانچ منٹ کے اندر مطاف کے صحن کو سینیٹائز کردیتے ہیں۔ 

شیئر: