Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: مزید 22 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 78 روز کے دوران 823 مساجد بند کی گئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے 9 علاقوں میں نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر بائیس مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق وزارت اسلامی امور نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ 78 روز کے دوران مملکت بھر میں 823 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ان میں س 782 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط مکمل کیے جانے پر بحال کردیا گیا۔ 
 بند کی جانے والی مساجد میں سے چار کا تعلق ریاض، چار کا الشرقیہ، تین کا مدینہ منورہ، تین کا مکہ  مکرمہ، تین کا جازان، 2 کا القصیم اور ایک، ایک کا الباحہ، الجوف اور الحدود الشمالیہ سے ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ اتوار کو 18 مساجد بحال کی گئی ہیں۔ ان میں سے 11 کا تعلق ریاض ریجن، تین کا الشرقیہ ، دو کا الباحہ اور دو کا عسیر ریجن سے ہے۔

شیئر: