Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکلوں پر بحرین کے سفر سے پابندی ہٹا دی گئی

کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے پابندی عائد کی تھی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب دمام میں محکمہ جاتی عدالت نے موٹر سائیکلوں پر بحرین کا سفر کرنے پر عائد پابندی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔ 
پابندی بحرین اورسعودی عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی تھی۔ 
الوطن اخبار کے مطابق موٹر سائیکل پر بحرین سفر کرنے والے ایک مسافر نے کنگ فہد پل انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
مسافر نے شکوہ کیا تھا کہ انہیں کسی قانونی جواز کے بغیر بذریعہ موٹر سائیکل بحرین جانے سے روک دیا گیا ہے۔
 کنگ فہد پل انتظامیہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ’کنگ فہد پل کی انتظامیہ خود مختار ہے، جس نے موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں پر پابندی کا فیصلہ پل پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے کیا تھا۔ انتظامیہ نے نوٹ کیا تھا کہ حالیہ ایام کے  دوران موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔‘
مدعی نےدعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’اژدہام کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ جب سے پل بنا ہے اب تک موٹر سائیکل سواروں کو پل پر سفر کرنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔ موٹر سائیکلوں کی تعداد بڑھنے اور حادثات  کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں۔‘
عدالت نے زمینی حقائق علم میں آنے پر پل انتظامیہ کے فیصلے کو منسوخ کردیا اور حکم دیا کہ وہ لوگوں کو موٹر سائیکلوں سے سفر کا موقع فراہم کرے۔ 

شیئر: