Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی گاڑی کو بغیر پرمٹ ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے پر کارروائی

ایک ہفتے میں ٹرانسپورٹ ضوابط کی 1334 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے لائسنس کے بغیر سواریاں بٹھانے پر 572 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹرانسپورٹ ضوابط کی 1334 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
عکاظ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد تفتیشی دورے کیے جن کا مقصد ضوابط پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔
ٹرانسپورٹ قوانین کے مطابق نجی گاڑیوں میں پرمٹ ’ایپ ٹیکسی‘ کے بغیر سواریاں اٹھانا خلاف ورزی ہے جس پر کارروائی کی جاتی ہے۔
اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے مسافروں کو آواز لگا کر اپنی جانب راغب کرنے پر 572  جبکہ بغیرلائسنس کے نجی گاڑی کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے ہر 762 افراد کے خلاف کارروائی کی۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا ’مملکت میں ٹرانسپورٹ ضوابط کو ریگولائز کرنے کے لیے جامع قوانین مرتب کیے گئے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔‘
’ضوابط کا مقصد ٹرانسپورٹ شعبے کے معیار کو بلند کرنا اورمسافروں کی سلامتی و تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔‘

 

شیئر: