Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کی 71 ویں سالگرہ، ریاض میں خصوصی تقریب

جاپانی سفیر نے فورسز کی مشترکہ مشقوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں جاپان کے  سفیر مورینو یاسُوناری نے جاپان کی ’سیلف ڈیفنس فورسز‘ کے قیام کے 71 سال پورے ہونے پر اپنی رہائش پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر جاپانی سفیر نے اپنی تقریر میں جاپان کی ’سیلف ڈیفنس فوسرز‘ کی خلیجِ عدن میں قزاقوں کے خلاف کارروائیوں میں شرکت کی اہمیت کو نمایاں کیا۔
مورینو یاسُوناری نے بحرِ ہند میں ان فورسز کی مشترکہ مشقوں کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔
مملکت میں متعین جاپانی سفیر نے کہا کہ’ بین الاقوامی کمیونٹی اور جاپان کے لیے انتہائی اہم سمندری مواصلات کی حفاظت کے سلسلے میں، سعودی عرب ایک اہم شراکت کار ہے۔‘
انہوں نے جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کی طرف سے پیش کیے جانے والے مختلف تعلیمی اور تربیتی پروگراموں میں سعودی عرب کی شرکت کا خاص طور پر تذکرہ کیا جس میں سمندری محافظت کا پروگرام شامل ہے۔

انھوں زور دے کر یہ بات کہی کہ’ سعودی عرب اور جاپان کی یہ شراکت، دونوں ملکوں کے درمیان اس معاملے پر ایک دوسرے کی سمجھ بوجھ کو مزید بہتر بناتی ہے۔‘
جاپانی سفیر نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا ’جاپان اور سعودی عرب میں کئی اقدار مشترک ہیں اور یہ کہ ٹوکیو نے، سکیورٹی اور دفاع کے میدان میں ریاض کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔‘
اس تقریب میں میجر جنرل فیصل بن سعید الغامدی، کئی حکومت عہدیداروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

 

شیئر: