Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کی جعلی اشیا تیار کرنے والے 10 غیرملکی گرفتار

سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں صفائی کے کام آنے  والا جعلی سامان تیار کرنے والے دس غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا- ان کے قبضے  سے جعلی صفائی سامان کے 4986 ڈبے برآمد ہوئے-
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا کہ  غیرملکی کارکن صفائی سامان کےڈبوں پر سپیشلسٹ کمپنیوں کے جعلی سٹیکر لگائے ہوئے تھے-
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کارروائی جعلسازی کی رپورٹ پر کی گئی- مکہ میونسپلٹی اور وزارت تجارت کے افسران نے مشترکہ کارروائی کی-
دس جعلساز گرفتار ہوئے- ان میں سے چھ کا  تعلق پاکستان اور چار کا بنگلہ دیش سے پایا  گیا- ان میں سے ایک اقامہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی پایا گیا- جعلساز عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں-
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جعلساز ایک گودام حاصل کیے ہوئے تھے جہاں صفائی کے کام آنے والا سامان تیار کرکے ڈبوں میں بھرتے تھے اور ڈبوں پر سپیشلسٹ کمپنیوں کے  سٹیکر لگا دیتے تھے- صارفین کو گمراہ کیا جارہا تھا- جعلی صفائی کے ڈبے جدہ میں سستے داموں فروخت کیے جارہے تھے- جعلسازوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: