Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی اشیا تیار کرنے والا کارخانہ سیل

بیوٹیشن کا سامان جعلی طریقے سے تیار کیاجاتا تھا.(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے ریاض شہر کے وسط میں واقع ایک بنگلے میں قائم جعلی اشیا تیار کرنے کے کارخانے کو سیل کردیا ہے۔
وزارت تجارت کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے ایک پوش رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر کارخانہ قائم کیا گیا ہے جہاں نامعلوم اشیا تیار کی جاتی ہیں‘.
اطلاع ملنے پر چھاپا مارا گیا جہاں صفائی کے لیے استعمال ہونے والا مواد اور بیوٹیشن کا سامان جعلی طریقے سے تیار کیا جاتا تھا.
 بنگلے سے بیوٹیشن کے لیے استعمال کی جانے والے مواد کی 39 ہزار تیار شدہ جعلی بوتلیں برآمد ہوئیں جب کہ 5 لاکھ سے زائد بوتلوں کے ڈھکن بھی برآمد ہوئے جنہیں معروف برانڈ کا ظاہر کیا جاتا تھا.
وزارت تجارت نے بنگلے کو سیل کر کے وہاں سے برآمد ہونے والا تمام جعلی سامان ضبط کر کے تلف کر دیا. جعلی طریقے سے فیکٹری لگانے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انکا چالان متعلقہ ادارے کو ارسال کردیا گیا۔

شیئر: