Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے آخری عشرے اور عید پر کرفیو نہیں لگے گا: وزارت صحت

کرفیو لگانے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ ا(فوٹو الاخباریہ)
سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’ رمضان کے آخری عشرے اور عید پر کرفیو لگانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ’رمضان کے آخری عشرے  یا عید پر کرفیو لگانے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے گردش کرنے والے دعوے سراسرغلط ہیں‘۔
وزارت صحت کے ترجمان نے اپیل  کی کہ’ سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے امورکی بابت سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کیا جائے۔  ادھر ادھر کی باتوں پر انحصار نہ کیا جائے‘۔
ڈاکٹر العبد العالی کا کنہا تھا کہ ’کورونا ویکسین وافر مقدار میں ہے۔ پوری  دنیا کے لیے ویکسین کی فراہمی چیلنج بنی ہوئی ہے۔ ہمارے یہاں ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ روزانہ صحتی ایپ کے ذریعے دو لاکھ افراد کو ویکسینوں کی تاریخیں دی جارہی ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: