Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا متاثرین میں 55 فیصد خواتین ہیں: وزارت صحت

مردوں کے مقابلے میں خواتین وائرس سے زیادہ دوچار ہورہی ہیں (فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ '2021 کی ابتدا کے مقابلے میں ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ٌ
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کے متاثرین میں 55 فیصد خواتین ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین وائرس سے زیادہ دوچار ہورہی ہیں۔'
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ 'انتہائی نگہداشت والے نازک کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ خصوصاً خواتین کے حلقوں میں نازک کیسز کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔'
ترجمان  نے کہا کہ 'وزارت صحت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کورونا ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہیں۔ ویکسین لگوانے والی خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں کم ہے۔'
وزارت صحت نے سعودی اور غیرملکی خواتین سے اپیل کی کہ وہ پہلی فرصت میں کورونا ویکسین لگوالیں۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے یومیہ نئے کیسزمسلسل 900 سے زیادہ سامنے آرہے ہیں اور فعال کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
 اتوار 18 اپریل کو بھی’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 916 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 907 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘

شیئر: