Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے نمٹنے کے لیے صحت کے عملے کی چھٹیاں منسوخ 

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کے ذرائع نے بتایا  کہ ’وزیر صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز، نگراں اداروں اور ویکسین سینٹرز کے صحت اور انتظامی عملے کی چھٹیاں غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کی ہیں۔‘
وزارت کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ’محکمہ صحت کے مدیران اور ہیلتھ کمپلیکس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز یا خود مختارعہدیدار ضرورت پڑنے پر زیادہ سے زیادہ پانچ دن کی چھٹی کی منظوری دے سکتے ہیں‘۔
’کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھا جائے گا کہ کارکن کی چھٹی سے کام متاثر نہیں ہوگا اور متعلقہ سروس معطل نہیں ہوگی‘۔ 
وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ’ تہواروں اور سرکاری تعطیلات پر ڈیوٹی دینے والوں کو مقررہ نظام کے مطابق متبادل چھٹی دی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ بدھ 14 اپریل کو کورونا کے 929 نئے کیسز سامنے آئے اور ایکٹیو کیسز نو ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
 

شیئر: