Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کوہ پیما نے اعضاءعطیہ کردیئے

دمام .... سعودی نوجوان نے ارجنٹائن کی بلند ترین چوٹی ”اکانو کاگوا“ سر کرکے اپنے تمام اعضاءعطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ مشرقی ریجن میں اعضاءکے عطیے کی مہم چلانے والی انجمن ”ایثار“ کے چیئرمین عبدالعزیز الترکی نے سعودی نوجوان کی پیشکش پر اسکی تعریف کی ہے۔ سعودی نوجوان الملحم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اعضاءکے عطیات کی مہم چلائیگا اور پورے سفر کے دوران 25دن تک یہ خدمت انجام دیتا رہیگا۔ چوٹی 6965میٹر بلند ہے۔

شیئر: