Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی فائرنگ کرنے والے کی گرفتاری کے احکامات صادر

فائرنگ کرنا سنگین جرائم میں شامل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فائرنگ کی وڈیو کے ذمہ دار کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
ویب نیوز سبق کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے اس شخص کی فوری تلاش و گرفتار کے تحریری احکامات صادر کردیئے جس نے ایک مکان کے سامنے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی کارروائی کرنے والے کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قانون اس امر کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ معاشرے میں خوف ہراس کی فضا پھیلائی جائے۔
ذرائع نے اس امرکی بھی یقین دہانی کرائی کہ قانون کے مطابق فائرنگ کرنے کا جرم سینگین نوعیت کے جرائم میں شامل ہے جس پر فوری قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: