Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

نوجوان نے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے فخریہ ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو پر صارفین نے غم و غصے کا اظہا رکیا تھا۔
نوجوان اپنی گاڑی سے ایک محلے میں ہوائی فائرنگ کرتا ہوا جارہا تھا۔ اس نے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ہوائی فائرنگ سے نہ صرف اس کی بلکہ محلے کے باشندوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی تھی۔
سعودی قانون کے بموجب رہائشی علاقوں میں ہوائی فائرنگ قابل سزا عمل ہے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ وڈیو کلپ کی مدد سے مقامی شہری کی نشاندہی کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: