Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا‘ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ

گزشتہ دو ماہ کے دوران تعداد میں 30 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے حوالے سے جاری کی جانے والی ایپ ’توکلنا‘ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 
گذشتہ دو ماہ کے دوران توکلنا ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 30 لاکھ کا مزید اضافہ ہوا ہے۔
ویب نیوز سبق نے توکلنا ایپ کی خدمات حاصل کرنے والوں کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ توکلنا کی رجسٹریشن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، جو اس امر کی واضح دلیل ہے کہ یہ ایپ عوام میں غیر معمولی طورپر مقبول ہے۔ 
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘کے تعاون سے توکلنا ایپ جاری کی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین کی صحت کے ’کورونا‘  بارے میں اسٹیٹس معلوم کیا جاسکتا ہے۔ 
وزارت صحت کی جانب سے ہر شخص کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے فون پر توکلنا ایپ انسٹال کرے اور اس میں اپنا اکاونٹ بنائے۔ ایسے افراد جن کا اکاونٹ نہیں ہوتا وہ کسی مارکیٹ یا اداروں میں داخل نہیں ہو سکتے۔  

شیئر: