Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطالوی شیف نے ریاض کو اپنا دوسرا گھر بنالیا

اطالوی شیف کا ریاض میں  اپنا ریستوران ہے-(فوٹو المرصد)
اطالوی شیف اسٹیفانو کرومیلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پانچ برس کے قیام نے ریاض کو دوسرا گھر بنا یا ہے ۔ یہاں آنے سے قبل سوچ کچھ اور تھی اور یہاں آنے پر بدل گئی ہے۔
ایم بی سی چینل کے معروف پروگرام ’منفرد تجربہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اطالوی شیف نے کہا کہ سعودی عرب آتے وقت پروگرام یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ  برس ریاض میں گزاروں گا۔
گھر والے یہاں قیام کے حوالے سے تشویش کا شکار تھے مگر دیکھتے ہی دیکھتے یہاں پانچ برس گزار چکا ہوں۔ اب تو صورتحال ایسی ہے کہ میں یہاں سے جانا ہی نہیں چاہتا۔ یہاں بے حد سکون میں ہوں۔  
اطالوی شیف نے بتایا کہ جب سے ریاض آیا ہوں موٹر سائیکل پر سواری کررہا ہوں اورریاض اس کے لیے بے حد مناسب ہے۔ یہاں کا چمکدار سورج اور گرم ہوا مجھے پسند ہے۔ موٹر سائیکل کی سواری مجھے اچھی لگتی ہے۔ سالانہ ہزاروں کلو میٹر موٹر سائیکل سے طے کرلیتا ہوں۔
اطالوی شیف کا ریاض میں  اپنا ریستوران ہے جہاں وہ اطالوی ڈشیں پیش کرتے ہیں، انہیں سعودی پسند کررہے ہیں۔ اطالوی ریستوران سعودی عرب میں بڑھ رہے ہیں۔ 
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاض کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ بے حد پرامن شہر ہے۔ میرے لیے بھی اورگھر والوں کے لیے بھی۔
اگر  گاڑی سٹارٹ حالت میں بھی چھوڑ جاتا ہوں تو کوئی بھی اس کے قریب نہیں آتا۔ میز پر موبائل رکھنے پر کوئی اسے نہیں چھیڑتا۔ 

شیئر: