Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 آٹھ علاقوں میں مزید 24 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 86 روز کے دوران 1018 مساجد بند کی گئی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے 8 علاقوں میں 24 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر 24 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
گزشتہ  86 روز کے دوران 1018 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ان میں سے  968 مساجد سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کی جا چکی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے پیر کو بیان میں کہا کہ بند کی جانے والی مساجد میں سے نو کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، پانچ کا ریاض ریجن، تین کا الجوف،  تین کا حائل اور تبوک، عسیر، جازان اور مشرقی ریجن سے ایک، ایک کا ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ کہ پیر کو 18 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی گئی ہیں۔ ان میں سے 8 کا تعلق ریاض ریجن، 4 کا قصدیم ریجن، تین کا جازان، دو کا مدینہ منورہ اور ایک کا مشرقی ریجن سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین سےپھر اپیل کی کہ وہ مسجد میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ ماسک استعمال کریں۔ جا نماز ساتھ لائیں اورسماجی فاصلے کا احترام کریں۔
علاوہ ازیں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کی نگرانی کی خاطر مملکت بھر میں چھوٹی مساجد اور جامع مساجد میں 2 لاکھ 80 ہزار تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
یہ کارروائیاں گزشتہ 13 ہفتوں کے دوران کی گئی ہیں۔ ماسک نہ پہننے- جا نماز ہمراہ نہ لانے، سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے، اوقات نماز خصوصا تراویح کی ادائیگی کے وقت کا خیال نہ رکھنے، مساجد کھولنے کے مقررہ دورانیہ کو نظر انداز کرنے پر ذمہ داران کا احتساب کیا گیا۔ 

 

 

شیئر: