Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے کا اجرا اور تجدید، واٹ عارضی اور سرحدیں کھولنے کے اعلان سمیت مقبول ویڈیوز

سعودی عرب سے اہم خبروں کے علاوہ وژن 2030 کے پانچ برس مکمل ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انٹرویو، غیرملکی انجینیئرز کے اقامے کا اجرا اور تجدید  اور 17 مئی سے تمام سرحدیں کھولنے کے اعلان کے بارے میں ویڈیوز کو بھی پسند کیا گیا۔

پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عارضی، انکم ٹیکس نہیں لگے گا: شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے پانچ برس مکمل ہونے پر اب تک حاصل کیے جانے والے اہداف، چیلنجز اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
غیرملکی انجینیئرز کے اقامے کا اجرا اور تجدید رجسٹریشن کے بغیر نہیں ہوگی‘:تمام غیرملکی انجینیئرز پر رجسٹریشن کی پابندی۔۔ اقامے کا اجرا اور تجدید رجسٹریشن کے بغیر نہیں ہوگی۔
17 مئی سے تمام سرحدیں کھولنے کا اعلان:سعودی عرب نے 17 مئی سے تمام سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد ویکسین لگوانے والے سعودی شہری اب بیرون ملک جا سکیں گے۔ سرحدیں کھلنے سے مزید کیا ہو گا؟
مسجد نبوی میں تعینات خواتین سکیورٹی اہلکار: ’ذمہ داری اور اعزاز بھی‘:
مسجد نبوی کی حفاظت اور خواتین زائرین کی رہنمائی کے لیے خواتین سکیورٹی افسران تعینات کی گئی ہیں۔
السعودیہ: کنفرم ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور دوبارہ اجرا پر عائد فیس ختم:
سعودیہ ایئرلائن نے کنفرم ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور دوبارہ اجرا پرعائد فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیس ختم کرنے کا اطلاق ایسے ٹکٹوں پربھی ہوگا جو 27 اپریل 2021 سے 31 مئی 2021 تک کےلیے جاری کیےگئے تھے۔
اوبر سعودی عرب میں نئی خدمات پیش کرے گی:
سعودی عرب میں اوبر کار سروس کے صارفین جلد ہی اپنےلیے 30 دن قبل سواری بک کروا سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ کے لیے بھی کار بک ہو سکے گی۔
اشیائے خور ونوش کے روایتی ذائقوں اور ثقافت کا اظہار:
مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں رمضان کے مہینے میں کورونا سے بچاو کے متعلق ایس اوپیز اختیار کرتے ہوئے اشیائے خور و نوش کے روایتی ذائقوں اور ثقافت کا اظہار کیا گیا۔
طائف کی تاریخی مسجد 'سلیمان'
:سعودی عرب کے علاقے طائف میں اسلامی ورثے کی تاریخ کی نمائندہ ’سلیمان‘ مسجد تجدید، توسیع اور تزئین کے بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔
گم ہو جانے والے زائرین کےلیے سمارٹ کارڈ:
حج پر آنے والے زائرین جو منیٰ یا عرفات میں گم ہو جاتے ہیں ان کےلیے پاکستانی شہری نے ایک سمارٹ کارڈ بنایا جس سے لاپتہ ہو جانے والے حاجی کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔
حرم مکی شریف میں قیام اللیل'تہجد':
حرم مکی الشریف میں ماہ مبارک کے آخری عشرے کی پہلی شب بڑی تعداد میں لوگوں نے قیام اللیل ’تہجد‘ ادا ‏کیا۔
سرحدی محافظ ماہ رمضان کے دوران:
جنوبی سعودی عرب میں سرحدی محافظ ماہ رمضان کے دوران انتہائی مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں- حوصلے بلند ہیں اور پوری طرح چوکس نظر آرہے ہیں
طائف کے گلابوں کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا آغاز:
طائف کے الردف پارک میں طائف کے گلابوں کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔

شیئر: