Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے والے 5افراد گرفتار، دو مفرور

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے جدہ کے کورنیش میں ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے اور ا سے کچلنے کی کوشش کرنے والے 5افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے والوں میں ایک سعودی شہری،ایک نائیجیرین، ایک یمنی اور دو چاد کے شہری ہیں۔ مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان کربل عاطی القرشی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب جدہ کے کورنیش علاقہ میں ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 7تھی جن میں سے 5کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ٹریفک اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔ گرفتار شدگان نے شریک جرم اپنے دو ساتھیوں کا بھی بتایا ہے جن میں سے ایک یمنی اور دوسرا چاد کا شہری ہے۔ پولیس ترجمان نے دونوںمفرورملزمان کو خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ 
 
اہلکار پر حملہ
 

شیئر: