جدہ:جدہ میں موٹر سوار افریقی تارکین نے ٹریفک اہلکار پر حملہ کرکے اسے کچلنے کی کوشش کی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کی ایک خفیہ گشتی فورس کے اہلکار پر جدہ کے کورنیش علاقہ میں چند موٹر سائیکل افریقی تارکین نے حملہ کردیا اور اسے کچلنے کی کوشش کی۔ یہ منظر ایک خاتون اپنے مکان کی کھڑکی سے دیکھ رہی جسے اس نے اپنے موبائل میں محفوظ کرلیا۔ چند ہی گھنٹوں میں ویڈیو وائرل ہوگئی۔
13, مئی 2025