Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی ترقیاتی حکمت عملی میں پرفارمنگ آرٹس کی مرکزی حیثیت

وژن2030 کے تحت ثقافتی شعبے میں ترقی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کمیشن نے سعودی عرب میں اس شعبے کی ترقی کے لئے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے جو قومی حکمت عملی برائے ثقافت کے قائم کردہ فریم ورک کے مطابق ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فریم ورک مملکت میں تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کی صورتحال کا گہرائی سے تجزیہ کرنے کے بعد تیار کیا گیا تھا۔
کمیشن نے بین الاقوامی معیار کا موازنہ بھی کیا اور متعدد علمی وسائل پر بھی توجہ مرکوز کی جن میں 50 سے زائد دستاویزات، سٹیک ہولڈرز اور مقامی و بین الاقوامی ماہرین کے20 سے زیادہ انٹرویوز اور سعودی معاشرے کے مختلف طبقات کی رائے جاننے کے لئے کئے جانیوالے پول شامل ہیں۔

4500 گریجویٹ اس شعبے میں ابھرتی صلاحیتوں کا پتہ لگانے میں شامل ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

مطالعات میں تھیٹراورپرفارمنگ آرٹس کی ترقی کو مملکت میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کی گئی جن کا تعلق صلاحیتوں کی نشوونما کے محدود پروگرام ، بنیادی ڈھانچے کی کمی، ناقص فنڈنگ، پرفارمنس میں استعمال کے لئے ادنیٰ درجے کی ٹیکنالوجیز، ناظرین کی دلچسپی کا اندازہ لگانے کے لئے ناکافی وسائل نیز اس شعبے سے وابستہ درکار لائسنسوں کی کمی سے ہے۔
حکمت عملی اس شعبے کی وسعت کی وضاحت کرتی ہے جو تھیٹر، رقص، سرکس شو، سٹینڈ اپ کامیڈی، سٹریٹ پرفارمنس، موشن پرفارمنس اور اوپیرا سمیت ہر طرح کے پرفارمنگ آرٹس میں ہوتی ہے۔

بنیادی ڈھانچے میں قومی تھیٹراور ریاض تھیٹر کو اپ گریڈ  کرنا شامل ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

کمیشن کے وژن کا مقصد ہر مرحلے پرغیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ متاثر کن کارکردگی کی تخلیق کرنا اورسعودی صلاحیتوں کو تقویت دے کر تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس شعبے کی ترقی اور ترویج کرنا ہے۔
ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کمیشن اس شعبے کی خدمت اور ترقی کے لیے2030 تک کے مراحل میں 26 اقدامات نافذ کرے گا۔
اس سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تین اقدامات ہیں جن میں بنیادی ڈھانچے، قومی تھیٹراور ریاض تھیٹر ڈسٹرکٹ کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔
جدید ٹیکنالوجی بھی دو اقدامات کا احاطہ کرتی ہے۔ ان میں ایک جدت طرازی کی حمایت کا پروگرام اور ملٹی سکرین شامل ہے۔
سامعین کے اصول میں سات اقدامات ہیں جن میں ٹکٹ پر سبسڈی دینا، ناظرین کے اطمینان کا اندازہ لگانا، تھیٹر تنقید کی ترقی، مقامی شعبے کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، بین الاقوامی بیداری، کمیونٹی کی شرکت کوتحریک دینا، سیاحوں کے لئے پروگرام متعارف کرانا اور بین الاقوامی مواصلات جیسے امور شامل ہیں۔

سعودی صلاحیتوں کو تقویت دے کر پرفارمنگ آرٹس کو ترقی دی جائے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

گورننس کے اقدامات میں کمیشن کومتحرک کرنا اور لائسنس کے طریقہ کارکو سہل بنانا شامل ہے۔
تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کمیشن اپنی حکمت عملی کو پورے پرفارمنگ آرٹس سیکٹر کی ترقی کے لئے استعمال کرے گا۔ تقریباً 4500 گریجویٹ اداکار تیار کرنا، 4200 تربیت حاصل کرنے والے کوالیفائیڈ اور اس شعبے میں ابھرتی صلاحیتوں کا پتہ لگانا اس کے مقاصد میں شامل ہے۔
یہ کوششیں مملکت کے وژن 2030 کے تحت ثقافتی شعبے کو ترقی دینے، معیار زندگی کو بڑھانے اور معاشی ترقی میں شراکت کے منصوبوں کے مطابق ہیں۔
 

شیئر: