Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: عالمی ماسٹرز سنوکر چیمپیئن شپ کل سے، 2 پاکستانی کھلاڑی شامل

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 20 لاکھ برطانوی پونڈ سے زائد ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کل (جمعے) سے عالمی ماسٹرز سنوکر چیمپیئن شپ 2025 کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ ایونٹ سنوکر کی دنیا کی چار بڑی چیمپیئن شپ میں شامل ہے۔ اس کے مقابلے 8 سے 16 اگست تک شہزادہ عبداللہ الفیصل سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔
سبق نیوز کے مطابق چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 144 کھلاڑی شریک ہوں گے جن میں برطانوی چیمپیئن جڈ ٹرمپ اور چینی ورلڈ نمبر ون شاؤ شینتونگ سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 20 لاکھ برطانوی پونڈ سے زائد ہے۔
ایونٹ میں 10 سعودی کھلاڑیوں سمیت 16 کھلاڑی وائلڈ کارڈ کے تحت شریک ہوں گے جن میں پاکستان کے آصف محتار اور عدیل اقدس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بحرین اور مصر کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ مقابلے کے ابتدائی 5 دنوں میں 8 میچز ہوں گے۔ فائنل 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔
یہ چیمپیئن شپ سعودی عرب میں کھیلوں کے فروغ کی قومی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت کو عالمی سپورٹس ہب بنانا ہے۔

 

 

شیئر: