Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد قومی ثقافتی ایوارڈز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تقریب کی سرپرستی کریں گے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں قومی ثقافتی ایوارڈز کی اختتامی تقریب پیر 19 اپریل کو ریاض ڈپلومیٹک زون میں ہوگی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ’قومی ثقافتی ایوارڈ‘ پروگرام کی اختتامی تقریب کی سرپرستی کریں گے۔
 سعودی وزارت ثقافت ریاض ڈپلومیٹک زون کے قصر ثقافت میں تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ولی عہد نے قومی ثقافتی ایوارڈ تقریب کی سرپرستی منظور کرکے سعودی عرب میں منفرد ثقافتی کام انجام دینے والے نوجوانوں اور ممتاز فن کاروں کا اعزاز کیا ہے۔ 
قومی ثقافتی ایوارڈ کی اختتامی تریب میں 14 ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے جن کا تعلق سال کی ثقافتی شخصیت، نوجوانوں کےلیے ثقافت ، ثقافتی اداروں’ فلموں، ملبوسات، موسیقی ، قومی ورثے، ادب، تھیٹر، بصری فنون، تعمیرات، باورچی خانے کے فن، نشرواشاعت اور ترجمہ ایوارڈز سے ہے۔
 

شیئر: