سعودی وزارت تجارت نے ریاض کے جنوبی صنعتی علاقے میں ایک غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مار کر جعلی تجارتی مارکے والے سونے کے 1368 زیورات ضبط کرلیے جن کا مجموعی وزن 9.2 کلو گرام ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے یہ کارروائی سعودی اتھارٹی فار انٹیلکچویل پراپرٹی اور زکوۃ، ٹیکس و کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ مل کر انجام دی۔ فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکیوں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
| بعد الرصد والتحري..
| فرقنا الرقابية تضبط معملًا للغش في الذهب ، وتضبط 1,368 قطعة مخالفة تزن 9.2 كيلوجرام.
تمت إحالة مالك المعمل والمخالفين لاستكمال الإجراءات النظامية وإيقاع العقوبات الرادعة بحقهم.
| بالتعاون مع @SAIPKSA و @Zatca_sa pic.twitter.com/JpEOjOwArz
— وزارة التجارة | Ministry of Commerce (@MCgovSA) August 7, 2025
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ضبط کیے جانے والے سونے کی مقدار 9258 گرام تھی اور اس کی مارکیٹ ویلیو 37 لاکھ ریال سے زائد ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ملوث فیکٹری کے مالک کے خلاف قیمتی دھاتوں اور پتھروں کے قانون اور ٹریڈ مارک قانون کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔