موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں وسط اگست تک درمیانے سے لے کر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق حالیہ رپورٹس اور تجزیوں سے واضح ہو رہا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک ریجن کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’سردی کی مزید لہریں آ سکتی ہیں، درجہ حرارت کم ہوگا‘Node ID: 644456
-
ریاض میں گرد وغبار کا شدید طوفان، دن میں رات کا گماںNode ID: 650016
موسمیات کے مرکز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور حائل میں بھی بادل چھائے رہنے کی توقع ہے اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
قومی مرکز نے مملکت میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی تازہ صورت حال جاننے کے لیے محکمے کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی رپورٹس اور ہدایات کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔