Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ ٹیم کی پری کالج سائنس میلے میں شرکت

مقابلوں میں 30 سعودی طلبہ کے علاوہ 1800 دیگرطلبہ نے شرکت کی۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے انتہائی باصلاحیت طلبہ پر مشتمل ٹیم دنیا کے سب سے بڑے سائنسی مقابلوں ری جینرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر(آئی ایس ای ایف2021) میں شریک ہوئی۔
عرب نیوزکے مطابق ان مقابلوں میں 30 سعودی طلبہ کے علاوہ 75 سے زائد ممالک کے1800 دیگرطلبہ نے شرکت کی۔
مقابلے سے قبل بھرپور تیاری کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو چمکانے کے لئے سعودی طلبہ نے ریاض کے ایک تربیتی کیمپ میں حصہ لیا اس کے بعد وہ اس مقابلے میں شریک ہوئے جو جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔

مقابلے سے قبل سعودی طلبہ نے ریاض میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی طلبہ کی ٹیم نے توانائی، مصنوعی ذہانت، بائیو ٹیکنالوجی، وائرس، ماحولیاتی تحفظ ، آبی زراعت اور صحرائی زراعت کے شعبوں میں تحقیقی منصوبوں میں حصہ لیا۔
اس سے قبل متعدد طلبہ نے سائنسی تخلیقی صلاحیتوں کے لئے11 ویں قومی اولمپکس میں حصہ لیا تھا ۔ یہ ان 19مختلف پروگراموں میں سے ایک ہے جو ہر سال موھبہ کی طرف سے مملکت بھر کے ہونہار طلبہ کو مہیا کیا جاتا ہے۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی اور امریکی ماہرین کے انتخاب کے ذریعے تربیت فراہم کی گئی۔
یہ چھ روزہ کیمپ ریاض میں الالقا ٹریننگ سنٹر کی شراکت میں ترسیل کی مہارت سے متعلق ایک  تربیتی ورکشاپ پر مشتمل تھا جس کا مقصد سعودی ٹیم کے ممبروں کو آئی ایس ای ایف2021 کے لئے تیار کرنا اور ان کی پریزنٹیشن کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔

موھبہ ایسے مقابلوں میں خصوصی بین الاقوامی ایوارڈ بھی مہیا کرتی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

آئی ایس ای ایف2021 کے دوران سعودی طلبہ نے اپنے سائنسی منصوبوں کو فیصلہ سازی کے لئے جیوری کمیٹی کے اراکین کے سامنے پیش کیا۔
سائنسی کمیٹی اور جیوری کے ممبران نے منصوبوں کا جائزہ لینے اور سائنسی معاونت فراہم کرنے کے لئے طلبہ کے انفرادی انٹرویوز کا سلسلہ بھی مکمل کیا۔
مقابلے میں پہنچنے سے قبل سعودی طلبہ کی ٹیم کو تربیت فراہم کی گئی۔ اس ٹیم میں21 مرد اور9 خواتین شامل ہیں۔
ان کا انتخاب مملکت بھر سے آئے ہوئے 51 ہزار طلبہ میں سے ان کا کام دیکھنے کے بعد ایک بڑے گروپ کے حصے کے طور پرکیا گیا تھا۔
اس کے بعد تقریباً 150 طلبہ نے ابدا ع 2021 کے میلے میں حصہ لیا۔ 35 فاتحین کو مکہ مکرمہ کے شہزادہ خالد الفیصل نے گزشتہ مارچ میں اعزاز سے نوازا تھا جس کے بعد آئی ایس ای ایف میں مملکت کی نمائندگی کے لئے ٹاپ 30 منصوبوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

آئی ایس ای ایف دنیا کا سب سے بڑا پری کالج سائنس میلہ ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب جس کی نمائندگی موھبہ کرتا ہے ، آئی ایس ای ایف2021 میں ایک اہم سپانسر کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہے اور وہ توانائی کے میدان میں بہترین منصوبوں کے لئے ایک خصوصی ایوارڈ بھی پیش کرے گا۔
سعودی طلبہ مسلسل 15 برس سے بین الاقوامی سائنس میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ اب تک مجموعی طور پر 48 گرینڈ پرائز اور 27 خصوصی انعامات جیت چکے ہیں۔
ان میں 2020 کے وہ 8 اعزازات شامل ہیں جن میں 5 گرینڈ انعامات اور تین خصوصی انعامات تھے۔ موھبہ مقابلہ میں خصوصی بین الاقوامی ایوارڈ بھی مہیا کرتی ہے۔
اب تک موھبہ کی جانب سے 20 ممالک کے97 طلبہ کو 79 انعامات دیئے جا چکے ہیں۔
آئی ایس ای ایف دنیا کا سب سے بڑا پری کالج سائنس میلہ ہے۔ اس کا سب سے پہلا میلہ 1950 میں منعقد ہوا تھا۔
 

شیئر: