Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ثقافت کی جانب سے خطاطوں کے لیے خاص دعوت

عرب خطاطوں کو عالمی کورسز میں داخلے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت ثقافت نے عربی کے خطاطوں کو دعوت دی ہے کہ وہ مملکت میں اپنی صلاحیتوں کوفروغ دینے کی کوششوں سے متعلق سروے کا حصہ بنیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطاط حضرات ایک  جاری شدہ سوالنامے میں شرکت کرکے اپنی آرا پیش کریں۔

وزارت ثقافت نے ثقافتی شناخت کے لئے’عربی خطاطی کا سال‘متعارف کرایا۔ (فوٹو واس)

واضح رہے کہ ’ثقافتی تبادلوں‘ کے زیرعنوان سروے اتوار کو ایک لنک ’https://surveys.moc.gov.sa/CE‘کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا۔
یہ سروے عربی خطاطی کے آرٹ ریذیڈنسی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے جو کہ’عربی خطاطی کا سال 2020-2021‘ کے ضمن میں منعقد کیاجا رہا ہے ۔
سعودی وزارت ثقافت، عربی خطاطی میں خصوصی مہارت رکھنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے کام کرتی ہے تاکہ سعودی فنکاروں کو ثقافتی تجربات کے تبادلوں کے ذریعے مزید  فائدہ پہنچایا جا سکے۔

سعودی فنکاروں کو ثقافتی تجربات کے تبادلوں کے ذریعے فائدہ پہنچایا جائے گا۔ (فوٹو واس)

اس کے ساتھ ساتھ عرب خطاطوں کو عالمی کورسز میں داخلے کے لئے مواقع بھی فراہم کئے جا سکیں۔
سعودی وزارت ثقافت نے خطاطی جیسی عظیم عرب ثقافتی شناخت کو منانے کے لئے’عربی خطاطی کا سال‘متعارف کرایا جو وژن 2030 کے ’معیار زندگی پروگرام‘ کے تحت آتا ہے۔
عرب تہذیب کے دورتک پھیلی ہوئی تاریخ کے حامل اس عمدہ فن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اٹھائے جانیوالے اس اقدام سے پورے سعودی عرب میں عربی خطاطی جیسے عظیم فن  کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔
 

شیئر: