Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے بین الاقوامی مقابلوں میں 378 میڈلز جیتے

’موھبۃ‘خداداد صلاحیت کے مالک سعودی طلبہ کی سرپرستی کرتا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
خدادا صلاحیت کے مالک سعودی طلبہ نے گذشتہ 10 برسوں کے دوران بین الاقوامی سائنسی مقابلوں میں شرکت کر کے 378 سونے اور چاندی کے میڈلز جیت لیے۔ انہوں نے توصیفی اسناد بھی حاصل کیں۔ 
اخبار24 کے مطابق سعودی عرب ایک ادارہ قائم کیے ہوئے ہے جس کا مخفف ’موھبۃ‘ ہے۔ اس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود المتحمی نے بتایا کہ یہ ادارہ کنگ عبدالعزیز کے نام سے منسوب ہے اور یہ خداداد صلاحیت کے مالک سعودی طلبہ کی سرپرستی کرتا ہے۔

ادارے سے منسلک طلبہ نے مملکت کے نام سے انٹرنیشنل اولمپک میں شرکت کرکے میڈلز جیتے-

ادارے سے منسلک طلبہ نے مملکت کے نام سے انٹرنیشنل اولمپک میں شرکت کرکے میڈلز جیتے- 2010 سے اب تک 93 پروگراموں میں شرکت کرچکے ہیں۔ 
المتحمی نے بتایا کہ ’موھبۃ‘ کی سہولتوں سے ایک لاکھ 92 ہزار طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔

ادارے کی سہولتوں سے ایک لاکھ 92 ہزار طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ خداداد صلاحیت کے مالک طلبہ و طالبات کا انکشاف اسی پلیٹ فارم کے توسط سے ممکن ہو سکا۔ 
ڈاکٹر المتحمی نے توجہ دلائی کہ ’موھبۃ‘ کے سائبان تلے اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے طلبہ کو معاشرے میں پذیرائی مل رہی ہے۔

ایسے طلبہ و طالبات کو قومی کمپنیوں میں ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

آرامکو، سابک، سعودی خلائی ادارہ اور متعدد جامعات ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
قومی کمپنیوں میں موھبۃ کے سائبان تلے پلنے و بڑھنے والے طلبہ و طالبات کو ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے۔
 

شیئر: