Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو ابھی انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

 انڈونیشیا پہنچنے والے جکارتہ میں سفارتخانے سے رابطے میں رہیں(فوٹو ایس پی اے)
انڈونیشیا میں سعودی سفیر عصام الثقفی نے  سعودی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وبا ختم ہونے تک انڈونیشیا کے سفر کا پروگرام  موخر کردیں جبکہ انڈونیشیا پہنچنے والے سعودی جکارتہ میں سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں سعودی سفیر نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔ انڈونیشیا میں ہر روز کورونا کے 2 ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ 
سعودی سفیر نکا کہنا تھا کہ جو سعودی انڈونیشیا کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ ضوابط کی پابندی کریں۔
ریاض میں انڈونیشی سفارتخانے یا جدہ میں انڈونیشی قونصلیٹ سے آن لائن ویزا حاصل کریں۔ 
انڈونیشیا پہنچنے پر 5 روز تک 25 ہوٹلوں میں سے کسی ایک منظور کردہ ہوٹل میں ہیلتھ آئسولیشن کے طور پر رہنا ہوگا جبکہ اس دوران پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا پڑے گا۔ 
ہیلتھ آئسولیشن کا دورانیہ مکمل کرکے ہی جکارتہ یا انڈونیشیا کے کسی شہر یا علاقے کا سفر ممکن ہوگا۔ 
کورونا کے تمام ٹیسٹ سیاح یا ملاقاتی کے خرچ پر ہوں گے۔ ہیلتھ آئسولیشن کی پابندی سے ان دنوں انڈونیشیا میں سیاحوں کی آمد محدود ہے۔ 

شیئر: