Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، 41 افراد گرفتار 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نجران اور جازان میں نشہ آور اشیا سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادی گئی ہے۔ 41 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
اخبار 24 کے  مطابق سرحدی محفظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ 802 کلو گرام حشیش اور 25.4 ٹن قات (نشہ آور پتے) ضبط کی گئی ہیں۔
القرینی کا کہنا تھا کہ جازان اور نجران ریجنوں میں حشیش کی سمگلنگ میں ملوث 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 14 کا تعلق یمن، چار کا ایتھوپیا، تین کا سعودی عرب، دو کا صومالیہ اور دو کا پاکستان سے ہے۔ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
سرحدی محفافظوں کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جازان ریجن میں 25.4 ٹن قات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔  قات کی یہ مقدار متعدد آپریشنوں کے دوران پکڑی گئی۔ 16 افراد اس میں ملوث تھے، انہیں گرفتار کر لیا گیا ان سب کا تعلق یمن سے تھا۔ 

شیئر: