Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے مصری ہم منصب کا رابطہ

خطے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصی پر حملے بند کرے۔

شیئر: