Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے خطبے میں ویکسین کی اہمیت اجاگر کی جائے گی

وزیر اسلامی امور کی جانب سے مملکت کے تمام خطیبوں کو ہدایت کی گئی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کے تمام خطیبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سال عید الفطر کے خطبے میں کورونا وائرس ویکسین کی اہمیت اور ضرورت اجاگر کریں۔
عید کا دوگانہ ادا کرنے والوں کو آنے کے لیے پہلی فرصت میں ویکسین لینے کی ترغیب دیں۔ انہیں بتائیں کہ ملک میں معمولات زندگی کی جلد از جلد بحالی کا سب سے موثر طریقہ اور مساجد کی طبعی شکل میں بحالی کا بہترین راستہ ویکسین ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور نے سعودی خطیبوں کو ہدایت کی کہ وہ عید کے خطبات میں لوگوں سے کہیں کہ وہ ایک دوسرے سے مصافحہ نہ  کریں۔ بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں۔ حفاظتی ماسک کا استعمال کریں۔ عید تقریبات میں  کورونا ایس او پیز کے حوالے سےغفلت نہ برتیں۔
وزیر اسلامی امور نے یہ بیان وزیر صحت توفیق الربیعہ کے اس ٹیلیگرام کے تناظر میں دیا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ اس  سال عید الفطر کے خطبات میں عوام الناس کو کووڈ 19 ویکسین لینے کی ترغیب دی جائے۔ 

شیئر: