Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی اور پبلک مقامات پر پارکنگ کی خلاف ورزی پر جرمانے

جرمانے کے 60 روز کے اندر متعلقہ کمیٹی کو اعتراض پیش کیا جاسکتا ہے- (فوٹو المرصد)
سعودی حکومت نے تجارتی اور پبلک مقامات کی پارکنگ کے استعمال اور خلاف ورزیوں پر جرمانے مقرر کیے ہیں۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں کابینہ نے 27 اپریل کو پارکنگ  کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی منظوری دی تھی۔
اخبار  24 کے مطابق سعودی حکومت نے جرمانے پر اعتراض کا اختیار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر جرمانے کی اطلاع ملنے کے 60 روز کے اندر متعلقہ کمیٹی کے سامنے اعتراض پیش کرنے کا حق ہوگا۔
سرکاری فیصلے کے مطابق ایک یا اس سے زیادہ کمیٹیاں اس حوالے سے تشکیل دی جائیں گی اور ہر کمیٹی  کم از کم تین ممبران پر مشتمل ہوگی- کمیٹی  میں اعتراضات پر غور کرنے کے لیے قانونی مشیر کی شرکت لازمی ہوگی۔ کمیٹی کے قواعد و ضوابط وزیر بلدیات و دیہی و آبادی کاری امور جاری کرے گا۔ 
سعودی حکومت نے کمیٹی پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ جرمانے کے فیصلے کے  خلاف کا معاملہ  ساٹھ روز کے اندر نمٹا لے۔ اگر اس دوران کمیٹی نے اعتراض پر فیصلہ نہ دیا تو ایسی صورت میں اعتراض پیش کرنے والے کو محکمہ  جاتی عدالت کے سامنے دادرسی کا حق حاصل ہوگا- 
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے پبلک اور تجارتی مقامات کی پارکنگ کے غلط استعمال کو چار زمروں میں تقسیم کیا ہے ان کے جرمانے 100 ریال سے 900  ریال تک کے ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: