Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر جدہ پہنچ گئے، ولی عہد نے خیرمقدم کیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔( فوٹو ایس پی اے)
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی  پیر کی شب شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عر ب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کا خیر مقدم کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کا خیر مقدم کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کا دعوت نامہ حوالے کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ نے دوحہ کے قصر البحر میں امیرقطر سے ملاقات کرکے انہیں شاہ سلمان کی جانب سے دورہ مملکت کا دعوت نامہ پیش کیا تھا۔
علاوہ ازیں خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی جانب سے امیر قطر اور قطر کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات اور خیر سگالی کے پیغامات بھی دیے تھے۔

شیئر: