Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی لڑائی میں ملوث 8  بنگلہ دیشی گرفتار

وڈیو وائرل ہونے پر گرفتاری عمل میں آئی- (فوٹو اخبار 24)
مشرقی ریجن میں پولیس نے اجتماعی لڑائی میں ملوث غیر ملکیوں کوگرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر لڑائی کی وڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کیپٹن محمد الدریھم نے بتایا کہ الاحسا کمشنری میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ایک گروہ میں ہونے والی لڑائی  کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لیے متعلقہ ادارے کو احکامات جاری کیے گئے۔ 
ملزمان کے بارے میں متعلقہ ادارے کی جانب سے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ کیپٹن محمد الدریھم کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہے جن  کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ ملزمان کی عمریں تیس سے 50 برس کے درمیان ہیں۔ 
ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان کا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا جہاں ان کے خلاف کارروائی مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں بھیجا جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: