Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر کے موقع پرمسجد نبوی میں 7 ہزار سےزائد کارکن تعنیات

جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے ڈیجٹل تھرمل کیمرے بھی موجود ہیں(فوٹو،ایس پی اے)
مسجد نبوی الشریف کے ادارہ انتظامی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے تعلقات عامہ و ذرائع ابلاغ جمعان بن عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پرزائرین کی سہولت کےلیے ادارے کی جانب سے7 ہزار سے زائد افراد کو متعین کیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عید الفطر کے موقع پرمملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کی سہولت کےلیے مسجد نبوی الشریف میں انتظامی امور کے نگران ادارے کی جانب سے بہترین خدمات کی فراہمی اور زائرین کی رہنمائی کےلیے 7 ہزار سے زائد افراد پرمشتمل اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔

 زائرین کی سہولت کےلیے 910 رضاکار بھی خدمات انجام دے رہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

متعین کیے جانے والے اہلکاروں کے حوالے سے اسسٹنٹ سیکرٹری جمعان العسیری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ادارے کی جانب سے مرد وخواتین پرمشتمل 2 ہزار 96 اہلکار ، 400 کارکن ، 910 رضاکاروں کے علاوہ مسجد نبوی الشریف کی امن فورس اور حج وعمرہ امن فورس کے اہلکاربھی اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔
اسسٹنٹ سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی الشریف کے تمام دروازوں پر جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے کمپیوٹرائزتھرمل کیمرے نصب ہیں جبکہ وزارت صحت اور ہلال الاحمر کے طبی یونٹ کے افراد بھی وہاں موجود ہیں تاکہ زائرین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی الشریف میں زائرین کو مستقل بنیادوں آب زم زم اور سادہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مسجد کے تمام صحنوں میں قالین بچھائے گئے ہیں۔

مسجد نبوی الشریف کے تمام صحنوں میں قالین بچھائے گئے (فوٹو، ایس پی اے)

زائرین کی سہولت کےلیے 3 ہزار کے قریب طہارت خانے اور وضوکے مقامات موجود ہیں۔

شیئر: