Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں 70 فیصد ہوٹل بک ہونے کی توقع

آخری عشرے میں زائرین کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حج وعمرہ اور مکہ مکرمہ ہوٹلوں کی کمیٹی کے رکن ھانی علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ 
ویب نیوز ’سبق‘  کے مطابق العمیری نے کہا ہے کہ آخری عشرے کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں توقع ہے کہ 70 فیصد ہوٹل زائرین کے لیے بک ہو جائیں گے۔ 
ھانی علی العمیری کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہوٹل اور اپارٹمنٹس اعلی معیار کے ہیں جہاں آنے والوں کے لیے بہترین انتظامات مقررہ ایس اوپیز کے تحت کیے جاتے ہیں۔ ہوٹلوں اوراپارٹمنٹس کو ضوابط کےتحت سینیٹائز کیا جاتا ہے۔ 
ہوٹلوں کے کرائے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حرم مکی سے ملحق ہوٹلوں میں ایک رات کا کرایہ پانچ ہزار ریال سے شروع ہوتا ہے۔ کرائے کا تناسب ہوٹلوں میں فراہم کی جانے والی خدمات سے بھی منسلک ہے، جتنی سروسز اضافی ہونگی اتنا ہی کرائے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 
ہوٹلوں کی کمیٹی کے رکن کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے آخری عشرے میں دونوں مقدس شہروں میں تجارت اور نقل و حمل کے علاوہ ریسٹورنٹس کے بزنس میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔

شیئر: