Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید دو مساجد بند، 39 کو سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا

وزارت کا کہنا ہے کہ مساجد میں ماسک استعمال کریں اور جا نماز ہمراہ لائیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت اسلامی امور نے جمعے کو حدود شمالیہ ریجن میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر دو مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ’ پچھلے97 دن کے دوران کے دوران ایک ہزار 175 مساجد کو کرونا ایس او پیز کے خلاف ورزی پر بند کیا گیا جبکہ ایک ہزار 168 کو سینیٹائزنگ اور صحت انتظامات مکمل ہونے پر بحال کردیا گیا ہے‘۔
بیان میں وزارت اسلامی امور نے کہا کہ ’جمعے کو 39 مساجد سیناٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولی گئی ہیں۔ ان میں 28 کا تعلق قصیم ریجن، 9 کا مکہ اور باقی کا عسیر اور دیگرعلاقوں سے ہے‘۔
وزارت اسلامی امور نے مساجد کے منتظمین کو پھر تاکید کی کہ ’وہ مساجد میں حفاظتی ماسک استعمال کریں۔ جا نماز ہمراہ لائیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں‘۔

شیئر: