Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویکسین لینے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس نہیں لگے گا‘

کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 14 لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی خوراک لینے والے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھیں۔ یہ سب کی سلامتی کے لیے ضروری ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ ویکسین سے وائرس لگنے کا تناسب بڑی حد تک کم ہو جاتا ہے لیکن ویکسین لینے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس نہیں لگے گا کیونکہ وبا موجود ہے اور وبا کے مکمل خاتمے احتیاطی تدابیر کی پابندی ضروری ہے‘۔
سعودی چینل الاخباریہ نے ایک دستاویزی فلم پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا ویکسین کس طرح حاصل کی۔
الاخباریہ کے مطابق دستاویزی فلم شہریوں اورغیر ملکیوں کو نئے کورونا وائرس ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی لیے تیار کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا ویکسین مہم کا آغاز 17 دسمبر2020 کو کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلہ 18 فروی2021 کو شروع کیا گیا تھا۔  وزیر صحت  پہلے ویکیسین لینے والوں میں سے ایک تھے۔
علاوہ ازیں  سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ  کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 14 لاکھ 12 ہزار 625 خوراکیں دی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی دی گئی ہے۔
 

شیئر: