Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید منانے کے لیے پاکستانی خاندانوں کا ریاض سے نجران تک ایک ہزار کلومیٹر سفر

نجران کے سعودی نوجوان نے عید کے موقع پر پاکستانی خاندانوں کی ضیافت کی۔ (فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خاندانوں نے عید منانے کے لیے ریاض سے نجران تک ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق نجران کے ایک نوجوان علی آل شیبان نے عید کے موقع پر پاکستانی خاندانوں کی ضیافت کی اور انہیں نجران کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کرائی۔
سعودی نوجوان نے بتایا ریاض سے عید منانے کے لیے آنے والے خاندانوں کو سب سے پہلے نجران کے عوامی بازاروں سوق الشعبی اور سوق الجنابی کی سیر کرائی۔

پاکستانی خاندانوں کو نجران کا محل قصر ابا السعود بھی دکھایا گیا ۔ ( فوٹو الوطن)

یہاں سے انہیں نجران کے مشہور محل قصر ابا السعود پھر تاریخی قلعہ رعوم اور قصر العان لے جایا گیا۔
نجران کے سعودی نوجوان نے پاکستانی خاندانوں کو تاریخی شہر الاخدود کی بھی سیر کرائی جس کا تذکرہ قرآن کریم میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ تاریخی عجائب گھر، شاہ فہد تفریحی گاہ اور ابا لرشاش کی بھی سیر کرائی گئی۔
پاکستانی خاندانوں نے نجران کی سیر اور وہاں عید کی خوشیاں منا کر اپنے تاثرات بیان کرتے ہو ئے کہا کہ ’ نجران میں انہوں نے جو کچھ دیکھا اسے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے‘۔

پاکستانی فیملیز کو تاریحی شہر الا خدود کی بھی سیر کرائی گئی۔ ( فوٹو الوطن)

’نجران نے بڑی ترقی کی ہے۔ ہاں سے انمول یادیں لے کر جا رہے ہیں۔ یہاں دوبارہ آئیں گے، اپنے عزیزوں کو بھی نجران کی سیاحت کے لیے کہیں گے‘۔
پاکستانی خاندانوں نے نجران میں اپنی عید اور سفر کو یاد گار بنانے کے لیے تحائف بھی خریدے اور نجران کے منفرد خنجروں میں دلچسپی لی۔ یہاں کے ملبوسات بھی خریدے گئے۔

شیئر: