Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مزید تیرہ مساجد بند

ایک ہزار 175مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد کھولا جا چکا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت اسلامی امور نے  مملکت  کے پانچ علاقوں میں تیرہ نمازیوں کے کورونا میں مبتلا پائے جانے پر مزید تیرہ مساجد عارضی طور پربند کردیں۔
 وزارت نے بیان میں کہا کہ’ پچھلے 99 دن میں ایک ہزار 201 مساجد بند کی گئی ہیں ۔ان میں سے ایک ہزار 175 مساجد کو سینیٹائزنگ، صحت اور سلامتی کے انتظامات مکمل کرکے کھول دیا گیا‘۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے بند کی جانے والی مساجد میں سے چار ریاض، تین، تین باحہ اور عسیر، دو الشرقیہ جبکہ ایک  تبوک ریجن میں ہیں جبکہ اتوار کو حدود شمالیہ میں دو مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی گئی ہیں۔
وزارت نے بیان میں’ نمازیوں اور مساجد  انتطامیہ کو پھر ہدایت کی کہ وہ مساجد میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور جا نماز ہمراہ لائیں‘۔
’ایس او پیز کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پہلی فرصت میں رپورٹ کی جائے‘۔

شیئر: